گوگل نے مشہور ایپ کو پلے سٹورسے ہٹا دیا … یہ کیا شرمناک کام کرتا تھا آپ بھی جانئیے

گوگل نے مشہور ایپ کو پلے سٹور سے ہٹا دیا ہے.گزشتہ ماہ یو سی ویب نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا بھر میں تقریباً 500 ملین صارفین نے اس براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا جب کہ صرف بھارت میں 100 ملین لوگ یوسی براؤزر استعمال کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوگل نے بھارتی پلے اسٹور سے یو سی براؤزر کو ہٹا دیا ہے اور اب بھارتی اینڈروئیڈ فون صارفین اپنے فون میں یو سی براؤزر انسٹال نہیں کرسکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یو سی براؤزر چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا کی ملکیت ہے اور گزشتہ دو ماہ سے اس کمپنی کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کمپنی بغیر اجازت صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا چین میں اپنے سرور پر بھیج رہی ہے، جب کہ کمپنی پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اگر صارف یو سی براؤزر کو اپنے فون سے ان انسٹال کردیتا ہے یا براؤزنگ کی ہسٹری مٹادیتا ہے تب بھی موبائل پر یو سی براؤزر کا کنٹرول باقی رہتا ہے اور صارفین کی معلومات چینی سرور پر منتقل ہوتی رہتی ہیں۔

گوگل نے بھی یو سی براؤزر کی سرگرمیوں کو اپنی پالیسیوں کے خلاف قرار دیا ہے۔ چند روز قبل اینڈروئیڈ پولیس فاؤنڈر آرٹیم روساکوواسکی کوایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں یو سی ویب (یو سی براؤزر بنانے والی کمپنی) اور گوگل کے مابین تضاد سے متعلق نشاندہی کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *