کیا آپ دوبارہ جمائما خان سے شادی کریں گے؟صحافی کے سوال پر عمران خان کا دلچسپ جواب

میری منی ٹریل جو کہ 14سال پرانی ہے اور جمائما نے اس سے متعلق کاغذات ڈھونڈنے میں اپنا کردار ادا کیا اس سے ان کی عظمت اور اعلیٰ ظرفی اور تربیت کا پتہ چلتا ہے، وہ میرے بچوں کی ماں ہےاور اس حوالے سے ان سے تعلق ساری زندگی رہے گا تاہم میں ماضی میں نہیں جیتا ، میں ماضی سے سیکھتا ہوا آگے بڑھ جاتا ہوں،عمران خان نے صحافی کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کے سوال پر ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے.

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر منصور علی خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے انٹرویو کے دوران سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ روز جب میں شیخ رشید کا انٹرویو کر رہا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کر لینی چاہئے ، نا اہلی کیس میں بھی آپ کی قانونی جنگ میں جمائما کا بڑا اہم کردار رہا انہوں نے آپ کی منی ٹریل مکمل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، وہ آپ کو کیا اب بھی یاد آتی ہیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہ جمائما سے طلاق ہوئے 13سال گزر چکے ہیں اور انہوں نے میری منی ٹریل جو کہ 14سال پرانی ہے سے متعلق کاغذات ڈھونڈنے میں اپنا کردار ادا کیا اس سے ان کی عظمت اور اعلیٰ ظرفی اور تربیت کا پتہ چلتا ہے، وہ میرے بچوں کی ماں ہےاور اس حوالے سے ان سے تعلق ساری زندگی رہے گا تاہم میں ماضی میں نہیں جیتا ، میں ماضی سے سیکھتا ہوا آگے بڑھ جاتا ہوں، میں نے کالج کا دور گزارا، آکسفورڈ گیا اور پھر کرکٹ کھیلی اور جب یہ سب گزر گیا تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *