فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

اگر آپ کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے تو اس مسئلے کا حل اب ممکن ہے۔
ایسی کئی اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز موجود ہیں جو کہ موبائل کی بیٹری کو چپکے سےآہستہ آہستہ ختم کردیتی ہیں اور آپ انہیں ان انسٹال کرکے بیٹری کی لائف کو بڑھا سکتے ہیں۔
کینڈی کرش ساگا: مقبول گیمنگ ایپلی کیشن کینڈی کرش ساگا موبائل بیٹری کوبہت جلد ختم کر دیتی ہے اور یہ ایپ نا صرف زیادہ جگہ گھیرتی ہے بلکہ زیادہ بیٹری بھی خرچ کرتی ہے۔

پیٹ ریسکیو ساگا: زیادہ بیٹری استعمال کرنے والی ایپس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر مشہور آن لائن گیم پیٹ ریسکیو ساگا ہے۔اس گیم کو کھیلنے سے انٹرنیٹ ڈیٹا ،موبائل اسٹوریج اور بیٹری لائف کا زیادہ استعمال ہو گا.

کلیش آف کلینس: وار گیم کی یہ ایپلی کیشن بیٹری پاور کا خاتمہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ بیٹری جلد ختم ہونے کا قصوروار اس ایپ کو کہا جاتا ہے۔

گوگل پلےسروس: بیٹری کی جانی دشمنوں کی فہرست میں گوگل پلے سروس شامل ہے جوچپکے سے بیٹری کو خاموش کرادیتی ہے۔

او ایل ایکس: خریدوفروخت کی یہ عالمی ایپلی کیشن کاروبار کے لیے تو فائدے مند ہے مگر بیٹری کے لیے نقصان دہ ہے ۔آن لائن لین دین کی یہ ایپ پیسے کمانے کے لیے تو ٹھیک ہے لیکن موبائل بیٹری کے لیے وبال جان ہے۔

فیس بک: سوشل میڈیا کی مقبول ترین نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کی ایپ تقریباً ہر اسمارٹ فون میں انسٹال ہے۔ یہ ایپ ویسے تو کم جگہ گھیرتی ہے لیکن بیٹری کا بے دریغ استعمال کرتی ہے۔

واٹس ایپ: پیغام رسانی کی نمبر ون ایپلی کیشن واٹس ایپ جہاں انِ باکس میں جگہ نہیں چھوڑتی وہیں بیٹری کو بھی خالی کردیتی ہے۔ یہ ایپ بھی بیٹری کی جانی دشمنوں میں سے ایک دشمن ہے۔

اینڈرائیڈ ویدر اینڈ کلاک: یہ ایپ بھی بیٹری کی چارجنگ ختم کرنے میں اپنا پورا زور لگاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *