عامر لیاقت پر بابندی لگا دی گئی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ پر پابندی عائد کرتی گئی ہے، پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بول نیوز پر نشر ہونیوالے پروگرام کو فوری طورپر بند کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی،بتایاگیا ہے کہ عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام پر یہ پابندی پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 کی دفعہ 27 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

عامر لیاقت نے پیمرا الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کرتے رہے۔بول نیوز کو جاری حکم نامہ کے مطابق عامر لیاقت بول نیوز کے کسی پروگرام (نئے یا نشرِ مکرر) میں بطور میزبان ،مہمان ، تبصرہ نگار، رپورٹر ، ایکٹر، اینکر پرسن، آڈیو یا وڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کر سکیں گے نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم ، آڈیو یا وڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ عامر لیاقت نے بھی سب سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ان سب افراد سے معذرت کی جن کے خلاف انہوں نے اپنے شو میں سخت الفاظ کہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے بول کی جانب سے دی گئی تمام گاڑیاں واپس کردی ہیں مگر ایک گاڑی اب بھی میرے پاس ہے اور جب وہ میرے پیسے دے دیں گے تو یہ گاڑی بھی واپس کردوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *