احمد شہزاد اور عثمان شنواری کے متعلق بڑا فیصلہ آ گیا

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے عثمان شنواری اور احمد شہزاد کو ڈراپ کردیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ہیڈ کوچ اور سلیکٹرز کے درمیان دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی سکواڈکو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت ہوئی جس میں احمد شہزاد اور عثمان شنواری کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان کی کمی پوری کرنے کے لیے احمد شہزاد کی جگہ اظہر علی کو اور عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اظہر علی گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے تھے اس لیے اب وہ انگلینڈ سے اپنا علاج کروانے کے بعد مکمل فٹ ہو کر واپس آگئے ہیں . ادھر احمد شہزاد سری لنکا کے خلاف سریز میں بھی متاثر کن پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے ۔دوسری جانب سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان شنواری کو انجری کے باعث ڈراپ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *