میں عمران خان کا نوکر نہیں ہوں .. تھریک انصاف کے اپنے ہی راہنما نے یہ کیا بات کہہ دی

عمران خان نے امین گنڈاپور کی حمایت کرتے ہوئے داور کنڈی کو پارٹی سے نکالے جانے کے حوالے سے ویڈیو جاری کی تھی اور کہاتھا کہ کنڈی نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی ہےتحریک انصاف کے رہنما داور کنڈی نے امین گنڈاپور کے ساتھ تنازعے کے بعدچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے.عمران خان کا نوکر نہیں،تحریک انصاف کا ایم این اے ہوں،داور کنڈی کے عمران خان پر لفظی وار..تفصیلات کے مطابق داور کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ویڈیو بیان دے کر آمرانہ رویہ ظاہر کیا ہے۔

ایک انٹرویومیں داور خان کنڈی نے کہا کہ ہمارے یہاں پارٹی کا چیئرمین خود کو خدا سمجھ بیٹھتا ہے کہ میں جو کہوں گا وہی ہوگا ٗاگر میں غلطی پر سوال کروں گا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ عمران خان مجھے پارٹی سے نکل جانے کا کہیں ٗمیں اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں کیونکہ مجھے پارٹی کی جانب سے اب تک شو کاز نوٹس نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح پارٹی چلا رہے ہیں اس سے نظر نہیں آتا کہ کہیں انصاف یا وہ نظریہ ہو جو پاکستان تحریک انصاف کا خاصہ اور اس کا منشور ہے ٗخان صاحب کو یہ سوچنا چاہیے کہ اس طرح وہ پارٹی چلائیں گے تو پارٹی کا بھٹہ بیٹھ جائیگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میں نے علی امین گنڈا پور کے خلاف الزامات نہیں لگائے تھے ٗیہ ایک سماجی مسئلہ تھا جو میرے حلقے میں ہوا اور میں اس بات کی توقع نہیں کر رہا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیر اس میں شامل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *