فہیم اشرف نے دھوم مچا دی

گزشتہ روز راولپنڈی ریجن اور فیصل آباد ریجن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا بڑا سکور بنایا ۔ فہیم اشرف نے نیشنل ٹی 20 کپ کے میچ میں دھوم مچا دی اور فلگ شگاف چھکے مارتے ہوئے تن تنہاءٹیم کو میچ جتوا دیا۔

ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد ریجن کے کھیلاڑی صہیب مقصود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز بنائے۔ 121 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری تو فہیم اشرف بیٹنگ کیلئے آ گئے جبکہ ان کے ساتھ خرم شہزاد صرف ایک سکور بنا کر میدان میں موجود تھے۔ فہیم اشرف نے خرم شہزاد کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا جنہوں نے 52 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

دونوں کی اچھی پارٹنر شپ کے باعث میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا اور فیصل آباد ریجن کو جیت کیلئے 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے . فہیم اشرف نے ایسا کھیل دیکھایا کہ سہیل تنویر کو ایسے لمبے اور زوردار چھکے مارے کہ میچ کا مزہ دوبالا ہو گیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے میچ جیت لیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *