ایسی کونسی ایپ ہے جس نے فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟

آج کل کے دور میں سوشل میڈیا کا بہت استعمال کیا جاتا ہے جس میں فیس بک، واٹس ایپ اور اسی طرح کی دیگر ایپس شامل ہیں.ان میں سے ایک ایپ ٹینسینٹ ہے جس نے باقی سب ایپس کہ پیچھے چھوڑ دیا اور گزشتہ روز ٹینسینٹ دنیا کی 5 سب سے بڑی کمپنیوں کی لسٹ میں شامل ہوگئی ہے۔ ٹینسینٹ کمپنی کے بانی اور چائنا کے ٹاپ بزنس مین ’ما ہوتینگ‘ جنہیں ’پونی ما‘ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے وہ بہت کم انٹرویوز دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نےرواں ماہ امید سے زیادہ 69 فیصد آمدنی حاصل کی ہے۔پچھلے کئی سالوں سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک دنیا بھر میں مشہور ہے تاہم اب فیس بک کا یہ اعزاز چائنیز کمپنی ٹینسینٹ نے توڑدیاہے۔ٹینسینٹ بھی دراصل فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے اس کے مشہور ویڈیو چیٹ(وی چیٹ) فون پلیٹ فارم پر تقریباً ایک ارب صارفین ہیں جہاں لوگ آپس میں باتیں کرسکتے ہیں، تصاویر شیئر کرسکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں اور رقم کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

چین میں سوشل میڈیا اور گیمنگ کی کمپنی ٹینسینٹ نے دنیا بھر میں مشہور امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی ’فیس بک‘کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑدیاہے۔ خبر رساں ادارے سے معلوم ہوا کہ اس سال ہانک کانگ میں شیئربازار میں شیئرز کی فروخت میں ٹینسینٹ کی قیمت دوگنی ہوکر531 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جو کہ فیس بک کی مالیت 529 ارب ڈالرز سے آگے نکل گئی ہے۔ کمپنی کی آمدنی ماہرین کی امیدوں سے زیادہ رہی ہے۔البتہ ابھی ٹینسینٹ اس شعبے کی کنگ کمپنی’ایپل‘سے بہت پیچھے ہے۔ حصص بازار میں ’ایپل’کمپنی کی آمدن 873 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ٹینسینٹ نے رواں سال اپنے پبلشنگ کےشعبے کو ہانک کانگ کے اسٹاک ایکسچینج میں ایک الگ اکائی کے طور پر رجسٹرڈ کرایاتھا اور اب ٹینسینٹ ملائیشیا میں بھی اپنے پاؤں پھیلا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *