پی ٹی آئی نے شہباز شریف کو ایسی پیشکش کی کہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے سڑکوں اور رکشوں پر بچوں کی پیدائش کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صوبے میں ہیلتھ ریفارمز لانے میں بری طرح ناکام ہو گئے،اسکی وجہ بیان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا لیکن اس اعتبار سے اسکے صحت بجٹ میں مناسب اضافہ کیا گیا نہ صوبے میں نئے ہسپتال بنائے گئے.

تفیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے شہباز شریف کوخیبر پختونحوا کی طرح پنجاب میں ہیلتھ کارڈز کے اجراء کا مشورہ دیتے ہوئے معاونت کی پیشکش بھی کردی. انہوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں خیبر پختونحوا کی طرح ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ز کا اجرا کریں ، پنجاب کے عوام کی بہتری کیلئے کے پی کے حکومت سے معاونت کی درخواست کرنے کو بھی تیار ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کو صحت کے معاملات پر جھوٹ اور بلند و بالا دعوے ترک کرنیکا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ی، نواز شریف کو صرف یہی خوف ہے کہ اب لوٹی دولت واپس کرنا ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو قومی اسمبلی میں بل لانے پرپیپلز پارٹی پر اس لئے افسوس ہوا کیونکہ حکومت نے انکی کرپشن کا دفاع کیا لیکن تحریک انصاف قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے ان تمام بدعنوان عناصر سے گرفتاریوں، سزاؤں اور وصولیوں کیلئے بھی عدالتوں میں جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *