ہر وقت موبائل پر گیم کھیلنے والے لڑکے کا ایسا انجام کہ ہر کوئی گیم کھلنے سے توبہ کر لے گا

چین میں اس وقت ایک آن لائن گیم ’کنگ آف گلوری‘ بہت مشہور ہورہا ہے جس کے 20 کروڑ کھلاڑی ہیں۔ یہ نوجوان گیم کی دنیا میں ’تنہا بادشاہ‘ یعنی لونلی کنگ کے نام سے مشہور تھا اور اسے گیم کی ایسی لت لگی کہ وہ اپنے موبائل پر روزانہ رات کو 8 سے 9 گھنٹے تک یہ گیم کھیلتا رہتا تھا.لونلی کِنگ کے مداحوں اور فالوورز کی تعداد ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد ہے اور وہ روزانہ گھنٹوں اپنے دوستوں کو اپنے گیم کی صلاحیتیں دکھاتا رہا۔ کئی بازیوں کو اختتام تک پہنچا کر اچانک وہ دو نومبر کو غائب ہوگیا۔

اس گیم کے مسلسل استعمال سے اس کے جسم پر برے اثرات مرتب ہوئے اور وہ فوت ہوگیا۔لونلی کنگ کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کیا اور یہ افسوسناک خبردی کہ ان کا بیٹا اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ تاہم اب تک اس کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی اور پورے چین کے اخبارات میں یہ خبر عام ہوگئی۔ تاہم قیاس ہے کہ وہ مسلسل گیم کھیلنے کی وجہ سے موت کا شکار ہوا ہے۔اس طرح ایک گیم نے ایک نوجوان کی جان لے لی.اس لیے والدین کو اس سلسلے میں خاص احتیاط کرنی چاہئیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *