سونے کی قیمت میں نئی تبدیلی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید9 ڈالر کے اضافے سے1293 ڈالر پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت مزید9 ڈالر کے اضافے سے1293 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی و جہ سے کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر54 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر46 ہزار 542 روپے ہوگئی.

اس کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت694.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *