شعیب اختر نے ویرات کوہلی کے لیے اہم پیغام دے دیا

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کی100 انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کا اہل واحد کرکٹر ویرات کوہلی ہی ہے۔ 29 سالہ کوہلی نے سری لنکا سے پہلے رواں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی 50 ویں انٹرنیشنل سنچری اسکور کی تھی اور وہ اب تک 18 ٹیسٹ اور 32 ون ڈے سنچریاں بنا چکے ہیں. اس میں کوئی شک نہیں سچن ٹنڈولکر 24 برس کی عمر میں دنیا کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے تھے تا ہم شعیب اختر نے کہاکہ کوہلی دورجدید کے عظیم کھلاڑی ہیں اور وہ اب 50 انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کرچکے . ٹنڈولکر کا ریکارڈ ویرات کوہلی توڑ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ مصباح الحق 43 سال تک کرکٹ کھیلے جبکہ ویرات کوہلی 44 برس تک کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو 100 کیا 120 انٹرنیشنل سنچریاں بنا دیں گے۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک دہائی پوری ہونے والی ہے اور وہ 61 ٹیسٹ اور 202 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *