دھرنے کے نقصانات سامنے آ گئے

گذشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں . کراچی، لاہور، پشاور سمیت کئی شہروں میں جگہ جگہ پر مظاہرین نے دھرنے دیئے ہوئے ہیں اور ان دھرنوں کک وجہ سے جہاں ملک بھر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں کراچی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر دھرنے کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان ہے۔دھرنے کی وجہ سے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی معطل ہوگئی جس کی وجہ سے شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ پر دھرنے کی وجہ سے اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی جب کہ ملک جانے والے آئل ٹینکرز میں لاکھوں لیٹر پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیںاگر یہ آئل ٹینکرز بروقت روانہ نہ ہوسکے تو ملک بھر میں تیل کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *