پاکستان میں تصویری مقابلہ جیتنے والے کو 75,000 روپے تک کے نقد انعامات

پاکستان میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کیلئے تصویری مقابلہ شروع ہونے جا رہا ہے یہ مقابلہ صرف لڑکوں کیلئے ہے اور لڑکیاں اس میں شرکت کی اہل نہیں ہیں۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد “All Master” پیج کو لائیک اور فالو کریں جس پر مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ مقابلہ اگلے مہینے یعنی دسمبر میں شروع ہو گا جس کی تاریخ کا اعلان ”All Master” پیج پر کیا جائے گا اور نتائج کا اعلان 31 دسمبر 2017ءکو ہوگا اور انعام کے حقدار افراد کو موبی کیش بینک ٹزانزیکشن، اور ایزی پیسہ کے ذریعے انعامی رقم بھیجی جائے گی . جس میں نوجوان بالکل مفت حصہ لے کر 75,000 روپے تک کے نقد انعامات جیت سکتے ہیں۔

تصویری مقابلے میں شرکت کیلئے اپنی تصویر نام اور والد کے نام کیساتھ فیس بک پیج “All Master” پر بھیج سکتے ہیں یا پھر 6432652-0306 اس نمبر پر واٹس ایپ بھی کر سکتے ہیں اور اس کیساتھ اپنا موبائل نمبر بھی لازمی بھیجیں تاکہ ایک جیسے نام ہونے کی صورت میں جیتنے والے شخص سے باآسانی رابطہ کیا جا سکے۔ اس میں شریک ہونے کیلئے سیلفی یا پھر شرکت کرنے والے شخص کی اپنی تصویر ہونا ضروری ہے، بصورت دیگر مقابلے میں شرکت تصور نہ کی جائے گی۔ مقابلے کا انعقاد واصف جٹ، سنی زین اور فرحان بٹ نامی پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے جو کہ فیس بک پر “All Master” کے نام سے پیج چلا رہے ہیں جبکہ اس مقابلے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو اپنی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

مقابلے میں شریک 20 افراد کو بہترین تصاویر کے حوالے سے منتخب کیا جائے گا اور 75,000 روپے تک نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن والے کو 25,000 روپے نقد انعام دیا جائے گا اور دوسری پوزیشن والے کو 15,000 روپے ملیں گے جبکہ تیسری پوزیشن والے نوجوان کو 7,000 روپے انعام دیا جائے گا . چوتھے نمبر پر آنے والا نوجوان 5,000 روپے انعام کا حقدار ٹھہرے گااور پانچویں پوزیشن والے کو 3,000 روپے دئیے جائیں گے۔
جبکہ چھٹی سے دسویں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو 2,000 روپے فی کس دئیے جائیں گے اور گیارہویں سے پندرہویں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 1,500 روپے فی کس ملیں گے جبکہ سولہویں سے بیسویں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو 1,000 ہزار روپے فی کس ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *