دارچینی کے ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا شروع کر دیں گے

دار چینی ہر کچن میں موجود ہوتی ہے اور اس کو بہت سے کھانوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے.اس پر تحقیق کی گئی ہے جس سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ دار چینی سے موٹاپے پر بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ غذا میں دارچینی کا استعمال بڑھادیں کیونکہ اس کے بہت سے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ ایک طرف تو یہ ذیابیطس کے مرض سے بچاتی ہے تو دوسری طرف جسم کی اضافی چربی پگھلانے میں بھی مدد کرتی ہے۔یونیورسٹی آف مشی گن میں موجود لائف سائنسس انسٹی ٹیوٹ (ایل ایس آئی) کے سائنسدان جُن وو اور ان کے ساتھیوں نے دارچینی میں موجود ایک مرکب سینامیلڈیہائیڈ کو چربی کے خلیات (فیٹ سیلز) پر آزمایا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے یہ مرکب موٹے چوہوں پر بھی آزمایا اور بتایا ہے کہ اس سے چکنائی والے خلیات تیزی سے ختم ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے بتایا ہے کہ دارچینی میں موجود مرکب سینامیلڈیہائیڈ براہِ راست چکنائی پر اثر ڈال کر اسے پگھلاتا ہے اور یہ عمل ’’تھرموجنیسس‘‘ کہلاتا ہے۔ اس طرح جسم میں جمع ہونے والی چکنائی کا بہتر حل سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے مطابق دارچینی انسانی جسم کے اندر تھرموجنیسس کا عمل شروع کردیتی ہے۔ دارچینی کئی طرح کے جین اور اینزائم کوسرگرم کرتی ہے جو فربہ بنانے والی چربی کم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2002 میں پاکستان کے شہر پشاور میں ہونے والی ایک تحقیق سے پہلے ہی یہ ثابت ہوچکا تھا کہ دارچینی ٹائپ ٹو ذیابیطس کم کرنے میں لاجواب ثابت ہوتی ہے اور اگر روزانہ کھانے کے ساتھ صرف آدھا چمچہ دار چینی شامل کرلی جائے تو اس سے ذیابیطس کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دارچینی چربی کم کرنے میں یہ گھریلو مصالحہ کسی بھی دوا سے کم نہیں اور جلد ہی اسے موٹاپے کے خلاف بطور دوا استعمال کیا جائے گا۔ البتہ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دارچینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال کسی اور مسئلے کی وجہ بن سکتا ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *