چیزوں‌ کو صیحح وقت پر نہ کھانا ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

تمام غذائی اشیا اپنے اندر علیحدہ افادیت رکھتی ہیں، مناسب مقدار اور وقت پر کھایا جائے تو یہ ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند بن جاتی ہیں۔ ہر چیز کو کھانے کا ایک مخصوص وقت ہوتا ہے اگر ان کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو نہ صرف یہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہیں اس کے علاوہ یہ جسم کو فائدہ بھی پہنچاتی ہیں.

گوشت:

گوشت ہمیشہ دن کے کھانے میں کھائیں کیونکہ یہ ہضم ہونے میں 5سے 6گھنٹے لیتا ہے۔ اسے رات کے کھانے میں کھایا جائے تو یہ بوجھ بن سکتا ہے۔

دالیں:

دالیں ہمیشہ شام یا رات کے کھانے میں استعمال کریں کیونکہ یہ نظام ہاضمہ میں بہتری اور کولیسٹرول میں کمی کرنے میں مدد دیتی ہیں.

چاول:

زیادہ ترلوگ رات کے کھانے میں چاول پسند کرتے ہیں جو ان میں موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔چاول کھانے کا بہترین وقت دوپہر ہے۔رات کے کھانے میں بھی آلو کا استعمال کم کرنا چاہیے۔

خشک میوہ جات:

دن بھر میں خشک میوہ جات کا استعمال آپ کو بے وقت کھانے سے بچائے گا یوں آپ کے وزن میں اضافہ نہیں ہوگا۔لیکن خیال رہے کہ خشک میوہ جات جیسے بادام، پستہ، اخروٹ وغیرہ بھرپور غذائیت کے حامل ہوتے ہیں لہٰذا انہیں رات میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

نارنگی:

نارنگی کو صبح ناشتے میں خالی پیٹ کھانے سے گریز کریں۔ صبح نہار منہ نارنگی کھانے سے جسم میں الرجی پیدا ہوسکتی ہے۔

کیلا اور سیب:

ناشتہ میں یا دن کے کسی بھی حصہ میں کیلا کھانا آپ کے ہاضمہ کے عمل کو تیز کرسکتا ہے۔شام یا رات میں کیلا کھانانقصان کا سبب بن سکتا ہے۔یہی بات سیب کیلئے بھی ہے، صبح ناشتے میں ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے نجات اور رات کو کھانا ڈاکٹر کے پاس جانے پر مجبور کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *