فیس بک استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری آپ بھی جانیے

اسنیپ چیٹ کا یہ فیچر بہت مشہور ہے جس میں لوگ اسٹیکس یعنی مسیجنگ کے سلسلے کو زیادہ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس سے دوست ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں، اسی طرح فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے بہت سے فیچر کاپی کرکے استعمال کیے ہیں اسے تجزیہ کاروں نے اسنیپ چیٹائزیشن کا نام بھی دیا ہے۔ فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے کئی فیچرز معمولی تبدیلی کے ذریعے استعمال کرنے کے بعد اب اسنیپ چیٹ کے ایک فیچر اسنیپ اسٹریکس کو متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی آزمائش کی جارہی ہے۔اس فیچر کے ذریعے فیس بک صارفین اپنے دوستوں کو آن لائن رہنے اور پیغامات بھیجنے پر مائل کرسکتے ہیں۔امریکہ اور دیگر ممالک میں کچھ صارفین کے اکاؤنٹ میں یہ فیچر شامل ہوگیا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے البتہ اسے لانچ کرنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

فیس بک ترجمان کے مطابق اگر آپ کسی دوست کو مسلسل تین دن تک میسج کرتے ہیں تو اس کے نام کے سامنے ایموجی آجاتی ہے اور کاؤنٹر سے پتا چلتا ہے کہ آپ اس کے ساتھ مسلسل کتنے دنوں سے چیٹ کررہے ہیں اورہم جاننا چاہتے ہیں کہ لوگ اسے پسند کرتے ہیں یا نہیں لیکن اس فیچر کے بارے میں زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں.اس سے قبل مارچ 2016ء میں فیس بک نے اسنیپ چیٹ سے فلٹر کاپی کیے تھے پھر اپریل 2016ء میں کیو آر کوڈز متعارف کرائے پھر اسنیپ چیٹ ہی کی طرز پر دسمبر 2016ء میں لوکیشن بیسڈ فلٹرز اور ان ایپ کیمرا پیش کیا گیا، مارچ 2017ء میں اسٹوریز اور اب اسٹریکس کی نقل کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *