آنے والے دنوں میں پیاز کی نئی قیمت کیا ہو گی

ملک میں پیاز کی زبردست پیداوار کی وجہ سے. ایک ہفتے میں اس کی ہول سیل قیمت 25 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے. ویجیٹبل ایکسپوٹرز اور سندھ آباد گار نے حکومت سے پیاز کی برآمدات کی اجازت طلب کرلی. سندھ میں پیاز کی زبردست پیداوار کے باعث 80 روپے کلو میں فروخت ہونے والی پیاز اب ہول سیل مارکیٹ میں 25 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے.

فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیاز اپنی کوالٹی کے باعث خطے میں بہت مشہور ہے. اگر حکومت برآمدات کی اجازت دے تو بنگلا دیش، سری لنکا، یو اے ای اور دیگر ممالک کو پیاز برآمد کی جا سکتی ہے جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوجائے گا۔

جبکہ سندھ آباد گار کا کہنا ہے آئندہ ماہ بلوچستان سے بھی پیاز کی آمد شروع ہوجائے گی جس سے قیمتیں مزید کمہونے کا امکان ہے مگر ساتھ ہی پیاز کی قیمت اتنی کم ہونے سے کاشتکاروں کا نقصان ہوگا اس لئے حکومت اس کی قیمتوں میں استحکام کے لئے برآمدات کی فوری اجازت دے۔ ویجیٹبل ایکسپوٹرز اور سندھ آباد گار نے حکومت سے پیاز کی برآمدات کی اجازت طلب کرلی. سندھ میں پیاز کی زبردست پیداوار کے باعث 80 روپے کلو میں فروخت ہونے والی پیاز اب ہول سیل مارکیٹ میں 25 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *