اب آپ ‘کی بورڈ’ کے بغیر بھی ٹائپنگ کر سکتے ہیں‌ کیسے آپ بھی جانیے

کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے استعمال کے لیے کی بورڈ کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے.کی بورڈ سے ٹائپنگ کا زمانہ اب پُرانا ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے ایک ایسا آلہ متعارف کروایا ہے کہ اب تار کے بغیر ایسا آلہ آ گیا ہے جو کسی بھی سطح پر انگلیوں کی حرکت سے لکھنے کا کام کرتا ہے۔جس کو ٹیپ کا نام دیا گیا ہے.ٹیپ نامی اس آلے میں کی بورڈ کی طرح بٹن موجود نہیں ہیں بلکہ پانچ انگوٹھیاں ہیں جواکٹھے ایک دوسرے سے مل کر آزادانہ انداز میں ٹائپنگ کرتے ہیں، اس آلے کو انگلیوں میں پہن کر آپ کسی بھی سطح پر ٹائپنگ کے ساتھ ساتھ ماؤس کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر کوئی شخص سفر میں کی پیڈ یا کی بورڈ کی وجہ سے تحریر کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے تو وہ بس اس آلے کے ساتھ اپنے پاؤں، ٹھوس سطح یا ٹیبل پر انگلیوں سے ای میل، مضمون، پیغامات تحریر کرسکتا ہے۔یہ ڈیوائس اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، اسمارٹ واچ اور لیپ ٹاپ کے ساتھ بلوٹوتھ سے منسلک ہوسکتی ہے جبکہ یہ چارج ایبل بیٹری کی خصوصیت کی وجہ سے اسے بآسانی ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *