جاپان نے جہانگیر خان کی خدمات کے اعتراف میں ایسا کام کر دیا جو آج تک کوئی نہ کر سکا

سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پانچ سو پچپن (555) میچوں میں لگاتار کامیابی حاصل کی، جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے .جہانگیر خان جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، جب کہ وہ 6 سال تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کےصدر بھی رہے ہیں۔جاپان نے جہانگیر خان کی خدمات کے اعتراف میں اہم کام کرنے کا فیصلہ کر لیا.تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔جاپان نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔ جہانگیر خان کو عنقریب دورہ جاپان کی دعوت بھی جائے گی جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

جہانگیر خان جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پانچ سو پچپن (555) میچوں میں لگاتار کامیابی حاصل کی، جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے۔جہانگیر خان اپنے کیریئر میں 6 بار ورلڈ اسکواش چیمپئن اور 10 مرتبہ برٹش اوپن جیت چکے ہیں جب کہ وہ 6 سال تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کےصدر بھی رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *