سونے سے پہلے اسمارٹ فون کا استعمال آپ کے لیے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے

ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ سونے سے پہلے اپنے اسمارٹ فون کو گھورنا عارضی طور پر بینائی سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے جسے ڈاکٹر غلطی سے فالج کی علامت سمجھ سکتے ہیں۔

لندن کے مور فیلڈز ہاسپٹل کی تحقیق کے مطابق ایسے افراد کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جو ایک آنکھ میں بینائی کی محرومی کی شکایت کرتے ہیں جو 15 منٹ تک غائب رہتی ہے اور ڈاکٹر اسے فالج کے معمولی دورے کا باعث سمجھ لیتے ہیں۔ اس کی وجہ بستر پر اپنے اسمارٹ فون کو ایک آنکھ بند کرکے گھورنا بھی ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اسمارٹ فون کی روشنی کے صحت پر بھی گہرے اثرات پڑتے ہیں. اکثر افراد رات کو پہلو کے بل لیٹتے ہیں اور اس دوران ایک آنکھ تکیے میں چھپ جاتی ہے جبکہ دوسری سے وہ فون کی اسکرین کو دیکھتے ہیں۔ اس عمل سے ایک آنکھ اندھیرے سے مطابقت پیدا کرلیتی ہے اور دوسری آنکھ ہائی ریزولوشن اسکرین کی تیز روشنی سے متاثر ہوتی ہے اور جب لوگ سیدھا ہوکر دونوں آنکھیں کھولتے ہیں تو جس آنکھ سے اسکرین کو دیکھا جارہا ہوتا ہے وہ اندھیرے سے مطابقت پیدا نہیں کرپاتی جس کے نتیجے میں روشنی کی زد میں رہنے والی آنکھ کی بینائی غائب ہوتی ہوئی مھسوس ہوتی ہے اور آنکھوں کو اس کیفیت سے باہر نکلنے کے کچھ وقت لگتا ہے تاہم طویل المعیاد بنیادوں پر یہ عادت شدید مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *