پاک فوج کے پہلے سکھ افسر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے،آپ بھی تصاویر دیکھئیے

میجر ہرچرن سنگھ پاک فوج کے پہلے سکھ نوجوان ہیں.جو کہ اب شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں. میجر ہرچرن سنگھ نے 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا.پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی میجر ہرچرن سنگھ کو مبارک باد، شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران کی شرکت،پاک فوج مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے،رآئی ایس پی آر کا بیان


تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی شادی کی تقریب گوردو ارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں ہوئی ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ازدواجی زندگی شروع کرنے پر میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔ واضح رہے کہ میجر ہرچرن سنگھ نے 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔اس موقع پرآئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی یک جہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *