نیلم منیر نے احسن خان کے متعلق کیا کہہ دیا آپ بھی جانیے

اداکارہ وماڈل نیلم منیر کہتی ہیں کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں ایسے فنکار بہت کم دیکھنے کو ملے ہیں جو اپنی فنی صلاحیتوں کوکسی ایک شعبے میں تک مختصر نہیں رکھتے بلکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پراداکاری کے ساتھ ماڈلنگ اورمیزبانی میں بھی ہمیشہ نمایاں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے فنکارہمیشہ لوگوں کے آئیڈیل بنتے ہیں۔ ان باصلاحیت فنکاروں میں سے ایک نام احسن خان کا بھی ہے جنہوں نے اپنے فنی سفرکے دوران فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں بہترین کام کرتے ہوئے ایک اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔

پچھلے دنوں اداکارہ و ماڈل نیلم منیر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئیں تھیں جن میں وہ رقص‌ کرتی نظر آرہی تھیں اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک تھی انہوں نے ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن خان کے ساتھ ٹی وی پرکام کیا مگر سلوراسکرین کے لیے بننے والی فلم میں کام کرنے کا جوتجربہ مجھے حاصل ہوا، وہ تجربہ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا۔ وہ ایک مکمل فنکاراوربہترین انسان ہیں۔ اور ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ میں احسن خان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *