کنگنا رناوت نے دیپکا سے کس بات کا بدلا لیا حیرت انگیز انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ بھارت میں خواتین کے حقوق کے خلاف بھی آواز اُٹھانے میں پیش پیش رہتی ہیں مگر انہوں نے فلم’پدماوتی‘ کی وجہ سے دپیکا پڈوکون کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف چلنے والی مہم کی حمایت کرنے سے انکاری ہیں.بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا کو فلم ’پدماوتی‘ کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف شبانہ اعظمی نے ’دپیکا بچاؤ‘ مہم شروع کی ہے جس کا مقصد وزیر اعظم سے دپیکا پڈوکون کی جان کی حفاظت کا تحفظ کرانا ہے،اس مہم میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے دستخط کرچکے ہیں جس میں ہیما مالینی، جیا بچن، کرینہ کپور، انوشکا شرما سمیت کئی دوسرے اسٹارز شامل ہیں مگرجب کنگنا رناوت کو اس بات کا پتا چلا تو انہوں نے دستخط کرنے سے صاف انکار کردیا۔

کنگنا کے دستخط نہ کرنے کی اصل وجہ یہ تھی کہ دراصل 2014 میں دپیکا پڈوکون کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ ملا تھا تھا جس میں دپیکا نے کنگنا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ ایوارڈ ان کے نام کردیا تھا لیکن یہ بات کنگنا کو اچھی نہیں لگی جس کا غصہ انہوں نے اب نکالا.انہوں نے یہ بھی کہا کہ دپیکا کو اگر اُس وقت میری حوصلہ افزائی ہی کرنی تھی تو وہ مجھ سے ذاتی طور پر کہتیں جب کہ اس طرح سب کے سامنے ان کا یہ اقدام مجھے احساس کمتری میں مبتلا کرنے کے مترادف تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *