لفظ اللہ کہنے پر امریکہ میں چھ سال کے بچے کو ایسی سزا کہ جان کر آپ تلملہ اٹھیں گے

امریکہ میں چھ سالہ بچے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس کی وجہ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے.غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں زیر تعلیم دماغی معذور بچے کو لفظ اللہ کہنے پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، محمد سلمان کے والد مہر نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کا رویہ امتیازی سلوک ہے، دوسری جانب امریکا میں بچوں کے حفاظتی ادارے (چائلڈ پروٹیکشن سروسز) اور پولیس اس واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔اسکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ محمد سلمان نامی 6 سالہ طالب علم گونگا نہیں وہ بول سکتا ہے اور اسے لفظ اللہ کہتے ہوئے کلاس کے دیگر بچوں نے بھی سنا ہے۔

دوسری جانب سلمان کے والد کا مؤقف ہے کہ بچہ ڈاؤن سنڈروم نامی دماغی مرض میں مبتلا ہے اور وہ ذہنی طور پر مفلوج اور بولنے سے قاصر ہے لیکن پرائمری اسکول ٹیچر نے بچے کو دہشت گرد سمجھ کر پولیس کے حوالے کردیا جو خود کو انصاف کے علم بردار کہنے والے امریکا کے منہ پر طمانچہ ہے۔جس نے بھی یہ خبر سنی اس کو حیران کن قرار دے دیا گیا کہ چھ سال کے بچے کو صرف لطف اللہ بولنے پر دہشت گرد قرار دینا بلکل بھی درست نہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *