نواز شریف تین بارملک کے وزیراعظم رہے ہیں اب انھیں یہ کام کرنا چاہئیے،بلاول کا مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نئا مشورہ دے دیا.تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف تین بارملک کے وزیراعظم رہے ہیں انہیں اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، میاں صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ عدالتوں کے معاملے پر نظرثانی کریں اور ملک و جمہوریت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں۔

اس کے علاوہ پانی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جس بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی موجود ہی نہیں.سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ میں صاف پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے جنوبی علاقوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پانی کے بحران کا شکار ہے، جس بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی موجود ہی نہیں، خوشی ہے کہ وزیراعلی سندھ کو معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھنے کا موقعہ ملا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *