سونے کی قیمت میں نئی تبدیلی

پاکستان میں سونے کی تولہ قیمت 54ہزار روپے سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کم ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیرکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 85روپے کی کمی ہو گئی جس کی وجہ سے سونا فی تولہ قیمت 53ہزار 900 اور دس گرام 46 ہزار 200روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کمی سے 790 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8 روپے 57 پیسے گھٹ کر 677روپے 14پیسے ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کی کمی سے 1281 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی تھی اور فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کی کمی سے 1281 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کی وجہ سے فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100روپے اور86روپے کی کمی واقع ہوئی تھی جس وجہ سے کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 54000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46285 روپے ہوگئی تھی اور اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 790روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8 روپے 57پیسے کی کمی سے 677روپے 14پیسے ہوگئی تھی مگر اب پاکستان میں سونے کی تولہ قیمت 54ہزار روپے سے نیچے آگئی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *