فون پر دو مہینوں سے بات ہوتی تھی پر عین شادی والے دن لڑکی نے بارات واپس بھیج دی

سسرال والوں کی ایسی حرکت کہ لڑکی نے بارت واپس لوٹا دی.والدین نے بھی ساتھ دیا.تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں راشی سکسینا نامی لڑکی نے اپنی بارات اس وقت واپس لوٹادی جب اسے پتہ چلا کہ عین شادی کے موقع پر دلہا والوں نے اس کے والدین سے نئی فرمائشیں کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راشی سکسینا کی بارات آچکی تھی اور شادی کی رسمیں ہونا باقی تھیں جب راشی کے والدین اس کے پاس آئے اور ضروری بات کا کہہ کر اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے.

راستے میں راشی کے والدین نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ دولہا کے والدین جہیز مانگ رہے ہیں۔راشی نے اسی وقت دولہا کو فون کیااور کہا دو ماہ سے ہمارے درمیان بات چیت چل رہی ہے اگر ایسا کچھ تھا تو آپ لوگوں نے پہلے کیوں نہیں بتایاجس پرلڑکے نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ تاہم راشی نے بھارت میں جہیز کا شکار ہونے والی دیگر خواتین کے برعکس اور اپنے خاندان اور مستقبل کی پرواہ کیے بغیر بارات واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا جس میں اس کے والدین نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا۔راشی نے کہا کہ اسے اس خاندان میں شادی نہیں کرنی جو شادی سے پہلے جہیز مانگیں کیونکہ مستقبل میں بھی وہ ایسا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *