جاوید ہاشمی اور مسلم لیگ ن کب سے رابطے میں تھے، قومی اخبار کی رپورٹ کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کے حوالے سے ن لیگ کے اندر ایک بڑا گروپ ناراض نظر آرہا ہے اور اس گروپ کے اہم رہنمائوں نے تو نجی محفل میں یہ بھی کہنا شروع کر دیا کہ اگر جاوید ہاشمی کو ہی واپس لینا تھا تو پھر چوہدری برادران کے ساتھ ایسے کیا اختلافات تھے کہ ان کو واپس نہیں لیا گیا اور غوث علی شاہ و دیگر لیگی رہنمائوں کا کیا قصور تھا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے اہم رہنمائوں کو اعتماد میں لینا بھی گوارہ نہ کیا گیا۔ن لیگ کے کسی بھی اجلاس میں بات کی گئی اور نہ ہی ن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کو اعتماد میں لیا گیا۔

دوسری طرف یہ بھی خبر ہے کہ جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے دھرنےکے بعد سے ہی ن لیگ کی اہم قیادت سے رابطے میں تھے.پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت اور نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے دھرنےکے بعد سے ہی نہ صرف ن لیگ کی اہم قیادت سے رابطے میں تھے بلکہ ان کے الیکشن سے لے کردیگر معاملات میں بھی ان کو ن لیگ کی سپورٹ مل رہی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *