عمران خان کو لوگوں کی نظروں میں گرانے کے لیے ن لیگ ریحام خان سے ایسا کام کروائے گی جو آپ نے سوچا بھی نہ ہو گا

عمران خان کو لوگوں کی نظروں میں گرانے کے لیے ریحام خان کی مدد لی جائے گی.ن لیگ یہ کام ریحام خان سے کروائے گی.معروف صحافی کا انکشاف.تفصیلات کے مطابق اینکر منصور علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات تو نہیں جانتا کہ آیا عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا مریم نواز سے رابطہ ہے کہ نہیں لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ریحام خان ن لیگ کی قیادت میں موجود اہم خواتین رہنمائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018سے قبل ریحام خان سیاسی طور پر متحرک ہو جائیں گی.منصور علی خان کا کہنا تھا کہ ریحام خان سے عمران خان کے خلاف بہت کام لیا جائے گا

جس کو کرنے کا وہ خود بھی ارادہ رکھتی ہیں۔ ریحام خان کے ذریعے عمران خان کے لیے حالات مشکل کیے جائیں گے کیونکہ ن لیگ آرام سے صرف مار نہیں کھاتی رہے گی بلکہ وہ بھی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل عمران خان پر دو ذاتی حملے کیے جائیں گے جن میں سے ایک حملہ ریحام خان کے ذریعے کروایا جائے گا جبکہ دوسرے کے بارے میں ابھی واضح طور پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *