مہوش حیات نے اپنے فلمی کیریئرکے بارے میں کس خواہش کا اظہار کر دیا

مہوش حیات جو کہ آج کے دورکی معروف اداکارہ ہیں وہ ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ آج کل بڑی اسکرین پر بھی نظر آ رہی ہیں اور اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں انہوں نے ایک خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کے لیے اگرسرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، ورنہ بجٹ کم بھی ہو اچھی فلم بن سکتی ہے۔ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ ڈائیلاگ کا جاندارہونا اب بے حد ضروری ہے۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی اورکی نہیں میں اپنی بات کرتی ہوں کہ مجھے کوئی پروجیکٹ آفرہوتا ہے تومیں سب سے پہلے فلم کی کہانی سنتی ہوں اوراپنے کردار کا مطالعہ کرتی ہوں۔ اس کے بعد میں فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں۔
مہوش حیات نے کہا میرا خیال ہے کہ تعداد جتنی بھی ہو بس معیاری کام کیا جائے ، تاکہ لوگوں کو یاد رہے۔ کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان میں بہت سی فلمیں پروڈیوس ہو رہی ہیں لیکن میرا فوکس صرف منفرد کام پرہی رہتا ہے جس کا مقصد ایک ہی ہے کہ ہم اچھے کام کی بدولت انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر دیکھا جائے تو تمام فنکاروں اور تکنیک کاروں کا یہی ٹارگٹ ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *