شرجیل خان نے پی سی بی کو کھری کھری سنا دی

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان نے پی سی بی کو کھری کھری سنا دی. پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف پر 5 سال اور شرجیل خان پر ڈھائی سال کی معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی. لاہور میں وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شرجیل خان کا کہنا تھا کہ زبردستی اسپاٹ فکسر بنایا جا رہا ہے، چیئرمین بورڈ میرے دلائل سنیں، وزیر اعظم، قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس اور آرمی چیف بھی معاملے کا نوٹس لیں۔

شرجیل خان کا مزید یہ کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ کوئی غلط کام نہیں کیا اور مجھے انصاف کی امید تھی لیکن میرے ساتھ زیادتی ہوئی، اینٹی کرپشن یونٹ نے مجھے جان بوجھ کر اس معاملے میں پھنسایا۔

کیس بنانے کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی گئی، یہ بات پی سی بی کی نیک نیتی کے خلاف جاتی ہے، ناکردہ جرم میں سزا میرے اور فیملی کے لیے تکلیف کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف الزامات سے کلیئر ہونے کے لیے آخری حد تک جاﺅں گا، ٹریبیونل اور اپیل کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *