مشہور بھارتی اداکار اب ہم میں نہیں رہے

برسوں راج کرنے والے فلم اسٹارششی کپور انتقال کر گئے اور اُن کی وفات پربھارتی فلموں کے معروف اداکاروسیاستدان شتروگھن سنہا، رضا مراد اورگلوکارہ ریچا شرما نے کہا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں ’کپورفیملی‘ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ جس طرح سے بھارتی سینما کوکامیابی کی اونچائیوں میں پہنچانے کے لیے اس فیملی نے اپنی خدمات پیش کی اس کودنیا بھرمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسی خاندان کے معروف اداکارششی کپور کا کام بھی اپنی مثال آپ تھا۔ انھوں نے اس دورکی تمام مشہور ہیروئنوں کے ساتھ مرکزی کردارنبھائے۔ خاص طورپرامیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی کوبہت پسند کیاگیا.اگریہ کہاجائے کہ ششی کپورنے اپنے والد اوربڑے بھائیوں کے نام کوبہت شاندارانداز سے زندہ رکھا اوربہت سی فلموں میں ایسے منفردکردارنبھائے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی توغلط نہ ہوگا۔

ششی کپور کی وفات پر رضامراد نے کہا کہ جب میں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ششی کپوراپنے عروج پرتھے۔ ان کے ساتھ کام کرنا تومیرے لیے اعزاز کی بات تھی ہی لیکن اس وقت توان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی لوگوں کا ہجوم اسٹوڈیوز کے باہر ہوتاتھا۔ باکمال فنکاراوراچھے انسان تھے۔ اب توان کی باتیں اوریادیں ہی ہمارے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ گلوکارہ ریچاشرما کا کہنا تھا کہ ششی کپور عظیم فنکارتھے۔ اکثر ان کے ہاں ہونے والی نجی محفلوں میں ، مجھے بھی پرفارم کرنے کا موقع ملتا۔ وہ آرٹسٹ توباکمال تھے ہی لیکن انھیں میوزک کی بھی سمجھ بوجھ تھی۔ ان کی کمی کوہمیشہ بالی وڈ میں محسوس کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *