نسخہ اپنائیں، قد بڑھائیں

دن میں کسی بھی وقت کم ازکم 15 منٹ کے لیے وہ ورزش کریں جس سے آپ کی باڈی کھنچتی ہو جس سے آپ 18 سال کی عمر کے بعد بھی اپنا قد بڑھا سکتے ہیں اگر آپ ذیل میں دی گئی عادتوں کو اپنانا شروع کردیں۔

صحت مند غذا:
وہ لوگ جو اپنے قد نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں سبزیوں، پھل، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس، دودھ اور خشک میوہ جات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ یہ غذائیں ان کے ہارمونز کو بڑھائیں گی اور قد بڑھانے میں مددگارثابت ہوں گی۔

ورزش:
18 سال کی عمرکے بعد بھی قد میں اضافے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ روزانہ بنیادوں پر کم سے کم 20 منٹ کی ورزش کیجیے جو نہ صرف قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ آپ تندرست اور توانا بھی رہیں گے۔آپ دن بھرمیں کسی بھی وقت کم از کم 15 منٹ کےلیے وہ ورزش کیجیے جس سے آپ کے جسم میں کھنچاؤ پیدا ہو جب کہ لٹکنے والی تمام ورزشیں بھی آپ کےلیے بے حد فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔

جسم کو سیدھا رکھیے:
جسم کو سیدھا رکھنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے اور اس سے قد بڑھنے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ وہ افراد جو اپنا قد بڑھانے کی خواہش کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے جسم کو سیدھا رکھیں اور جب بیٹھے ہوں تو 90 ڈگری کا خاص طور پر خیال رکھیں۔

سگریٹ اور شراب نوشی ترک کردیجیے:
اگر آپ واقعی ااپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں توسگریٹ اور شراب نوشی ترک کردیجیے اور اس کی جگہ آپ سبزیوں کا سوپ اور جوس استعمال کیجیے۔

دھوپ میں چہل قدمی:
آپ قد بڑھانے کےلیے دھوپ میں صبح کے وقت چہل قدمی بھی کرسکتے ہیں جب کہ کھلے ماحول میں جاگنگ بھی کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *