سونے کی قیمت میں نئی تبدیلی

بین الاقوامی بلین مار میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر کے اضافے سے 1276 ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 43 روپے کی کمی ہوئی جسکی وجہ سے کراچی، فیصل آباد، لاہور، حیدرآباد، سکھر، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 53 ہزار 850 اور دس گرام 46 ہزار 157 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی تولہ قیمت790 اور دس گرام 677 روپے 14پیسے پرمستحکم رہی۔

اس سے پہلے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید9 ڈالر کے اضافے سے1293 ڈالر پر پہنچ گئی تھی ۔ سونے کی قیمت مزید9 ڈالر کے اضافے سے1293 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 350 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا.

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی و جہ سے مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر54 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر46 ہزار 542 روپے ہوگئی تھی اس کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت694.28 روپے پرتھی. مگر اب سونے کی قیمت گھٹ کر 53 ہزار 850 اور دس گرام 46 ہزار 157 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی تولہ قیمت790 اور دس گرام 677 روپے 14پیسے پرمستحکم ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *