میک اپ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے

ہر لڑکی میک اپ سے اپنے حسن کو نکھارنا چاہتی ہے لیکن اُس کے ساتھ ساتھ اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ یہ اُن کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے اکثر لڑکیاں اورخواتین جب کسی تقریب سے واپس آتی ہیں تو شاید سب سے مشکل کام انہیں اپنے چہرے سے میک اپ صاف کرنا لگتا ہے اوروہ سُستی کی وجہ سے میک اپ صاف کیے بغیر ہی سوجاتی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ میک اپ صاف کیے بنا سونا ان کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔

آنکھوں کا انفیکشن:
کسی بھی تقریب سے واپسی پر جب آنکھوں پر لگا مسکارا یا دیگر میک اپ نہ ہٹایا جائے تو آنکھیں پہلے لال ہوسکتی ہیں اور اس کے علاوہ خطرناک انفیکشن کا بھی خطرہ ہوتا ہے.


چہرے پر نشان:
رات سونے سے پہلے میک اپ نہ ہٹانے سے مسام متاثرہوں گے جس کے بعد آپ کی جلد کیل مہاسوں کا شکارہوسکتی ہےاور اس کے علاوہ آپ کے صاف ستھرے چہرے پردانے نکل سکتے ہیں جو بعض اوقات چہرے کا انفیکشن بھی بن جاتے ہیں۔

سوکھے ہونٹ:
خواتین اور لڑکیاں چاہتی ہیں کہ تقریبات کی واپسی تک ان کی لپ اسٹک کا رنگ اور چمک ماند نہ پڑے تاہم رات بھرلپ اسٹک لگے رہنے سے ہونٹ بہت زیادہ خشک ہوجاتے ہیں جس سے ہونٹوں کا موائسچر ختم ہوجاتا ہے۔


خراب جلد:
کیل مہاسوں اور دانوں کے بعد آپ کی جلد بہت زیادہ خشک اور روکھی ہونے کے ساتھ ساتھ کھچاؤ کا شکار بھی ہوجاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *