شاداب خان کے کیرئیر پر سوالیہ نشان

قومی کر کٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہوگئے ہیں انہیں گروئن انجری کی شکایت ہے تاہم کہا گیا ہے کہ ان کی انجری بہت زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان اور عماد وسیم رواں ہفتے فٹنس حاصل کرنے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سلیکٹرز کو دستیاب ہوں گے۔ شاداب خان اگلےتین روز میں مکمل فٹنس کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس کی طرف سے آئندہ میچ میں ایکشن میں ہوں گے۔ جب کہ دوسری جانب گھٹنے کی انجری کا شکار آل رائونڈر عماد وسیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے بعد رننگ بھی شروع کردی جس سے ان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا کہ شاداب خان نہایت خاص ٹیلنٹ ہے ٗ اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ٗ بہتر ہوگا انہیں چھٹے نمبر پر کھلایا جائے۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے ڈین جونز نے کہا کہ آسٹریلیاسمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا، تاہم پی ایس ایل اور غیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے نئے سلیکٹرز اور کوچز کے تقرری سے پاکستان کرکٹ میں تبدیلی آئی ٗ پاکستان سپر لیگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ڈین جونز نے آسٹریلیا کے پاکستان نے آنے پر بھی تنقید کی اور کہاآسٹریلیا 1998 کے بعد سے پاکستان نہیں آیاجس کیوجہ سے عالمی کرکٹ اور پاکستانی کرکٹرز کا نقصان ہوا مگر وہ دن دور نہیں جب بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔شاداب خان کے بارے میں گفتگو میں ڈین جونز نے کہا کہ وہ غیر معمولی کھلاڑی ہے ٗبیٹنگ میں بھی اسے موقع دیا جائے تو وہ بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاسکتا ہے،انہوں نے شاداب کیلئے بیٹنگ میں چھٹا نمبر بھی تجویز کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *