سابق کپتان اظہرعلی نے اپنی ٹیم کو خوشخبری سنا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ فٹنس کے حوالے سے حتمی فیصلہ ڈاکٹر کریں گے تاہم وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ سابق کپتان اظہرعلی نے کہا کہ زخمی ہونے کے بعد واپسی کرنا آسان نہیں ہوتا اور یہ وقت مایوسی کا ہوتا ہے لیکن اپنا تجربہ ایسی واحد چیز ہے جس کے باعث بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کیلئے پرامید ہوں۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ لے رہا ہوں اور وہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔ یاد رہے اظہرعلی نے ڈومیسٹک میں واپسی کرتے ہوئے کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں سنچری بھی داغ دی تھی۔

اظہرعلی کا مزید یہ کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنے ڈاکٹروں کے ساتھ سخت محنت کررہے ہیں اور اب وہ میدان میں پہلے کےمقابلے میں زیادہ پرسکون ہیں اور وہ بین الاقوامی کرکٹ میں جلد واپسی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اپنے کام کو جاری رکھوں گا جس کو میں نے گزشتہ ایک ماہ سے جاری رکھا ہوا ہے . مایوسی تو زندگی کا حصہ ہیں لیکن میں ہمیشہ چیزوں کو مثبت انداز میں لیتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ جس طرز میں کھیلنے کا موقع ملے اس پر بھر پور توجہ دوں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *