تحریک انصاف،تحریک لبیک کے بعد اب پیپلز پارٹی کا بھی حکومت کو دھرنہ دینے کی دھمکی

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرکو قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے ہمارے قافلوں کو روکا،حکومت کا یہی وطیرہ رہا تو ہم بھی دھرنوں پر مجبور ہو جائیں گے،پیپلز پارٹی کل بھی ایک طاقت تھی اور آج بھی طاقت ہے، پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کا جلسہ ہماری اور مخالفین کی توقعات سے بڑھ کر تھا،پنجاب حکومت باقر نجفی کی رپورٹ کو مسلکی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے.

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کا جلسہ ہماری اور مخالفین کی توقعات سے بڑھ کر تھا، حکومت اپنے ہتھکنڈے آزمانے سے باز نہیں آئی، جان بوجھ کر روات اور کورال چوک پر ٹریفک کو روکا گیا، پیپلز پارٹی کل بھی ایک طاقت تھی اور آج بھی طاقت ہے، پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، حکومت کا یہی وطیرہ رہا تو ہم بھی دھرنوں پر مجبور ہو جائیں گے، ہمارے جیالوں کو جہاں روکا گیا انہوں نے وہیں جلسہ شروع کر دیا، جلسے کیلئے سیکیورٹی تھی نہ کوئی ٹریفک پلان جس کی مذمت کرتے ہیں، جلسے میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیش کردہ 6نکات پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *