ثانیہ مرزا کس کرکٹر کو پسند کرتی ہیں

مشہور معروف بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا اپنی حقیقی زندگی میں کافی چلبلی اور پر مزاح ہیں. ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر بھی اکثر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا شمار پاک بھارت کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ ثانیہ مرزا پاکستان کے اہم میچز کے دوران پویلین سے اپنے شوہر کی ہمت بندھاتی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے قبل پاکستان سری لنکا کے میچ کے دوران بھی ثانیہ مرزا پاکستان آئی اور میچ کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ کے درمیان کی جانے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

گزشتہ روز ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں جس دوران ایک شخص نے ان سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔ جس پر ثانیہ مرزانے کہا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر ہیں۔

ٹینس اسٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ثانیہ سے اس جواب کی توقع نہیں تھی لوگ امید کررہے تھے کہ ثانیہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، دھونی یا شعیب ملک کانام لیں گی لیکن ثانیہ نے سچن ٹنڈولکر کانام لیا جس پر سب حیران ہو گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *