اصل رپورٹ تک رسائی نہ مل سکی تو …طاہر القادری نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی مصدقہ کاپی نہیں مل سکی تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی کاپی کا بغورمطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے، کل ہمارے وکلا اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہے جس میں اصل رپورٹ آنے پر تقابلی جائزہ لیا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ اصل رپورٹ تک رسائی حاصل کر سکیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو کنٹینر تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی کال کسی بھی لمحے دی جاسکتی ہے لہذا کارکن تیاری رکھیں ۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومتی ترجمان نےکہارپورٹ میں کسی کوذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیا تاہم نجفی کمیشن رپورٹ شہباز شریف اور رانا ثنا ءاللہ کو ذمے دار ٹھہرانے کیلیے کافی ہے،رپورٹ میں لکھاہےبیریئرہٹاناایک بہانہ تھا جب کہ قتل عام کافیصلہ شہبازشریف اورراناثنااللہ کی طرف سےہوا.ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو کنٹینر تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی کال کسی بھی لمحے دی جاسکتی ہے لہذا کارکن تیاری رکھیں ۔دوسری طرف رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس رپورٹ میں کسی حکومتی شخصیت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا، طاہر القادری فرماتے ہیں کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے یہ بتایا جائے کہ کارکنوں کو پولیس پر حملہ آور ہونے کے لیے کس نے کہا؟ وہ کون تھا جو انہیں اکساتا رہا؟ پوری رات شہادت کا کہتا رہا؟ ایسی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟ اس کا ذکر اس رپورٹ میں کیوں نہیں ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *