گورنمنٹ ڈگری کالج لساں نواب کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن ریلی کا انعقاد

گورنمنٹ ڈگری کالج لساں نواب کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن ریلی نکالی گئی .تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج لساں نواب میں کالج سوسائٹی برائے فروغ علم و ادب و شعور اور کالج لائبریری کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف ایک پر امن ریلی نکالی گئی ریلی گورنمنٹ کالج لساں نواب سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تناول پریس کلب پہنچی جہاں پر کالج کر پروفیسرز نے ملک عزیز کی معیشت اور ترقی پر بد عنوانی کے مضمر ات اور اس کے سماجی اور معاشرتی حوالوں سے سنگین نقسانات پر تفصیلی بات کی۔ پروفیسر عبدالرزاق عادل نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرے اور معاملات اور امور میں شفافیت کے بغیر ہم دیگر ترقی یافتہ قوموں کی برابری کا سوچ بھی نہیں سکتے یہ امر باعث تشویش اور افسوس ناک ہے کہ شفافیت کی جانچ کرنے والے عالمی اور قومی اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں بد قسمتی سے ہم دنیا کہ بد عنوان ممالک مین شمار کیئے جاتے ہیں ۔

ہمیں اپنی نئی نسل کی تربیت دین اسلام کے رہنما اصولوں پر کرنی ہوگی ۔ریلی میں شریک طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرزاٹھا رکھے تھے۔ہزارہ اور تناول کے عوامی سماجی اور تعلیم دوست حلقوں نے لساں نواب کالج لے طلبا کے لیئے اور عوامی و سماجی شعور و آگاہی کے لیئے کالج کے مثبت اقدامات کی زبردست پذیرائی کی ہے اور کالج کی انتظامیہ و پروفیسرز کی کاوشوں سے کالج میں ہر حوالے سے بہتریں اور مثبت تبدیلیوں اور کالج میں اعلیٰ ڈسپلن کے معیار کو بھی سراہااور کالج کو علاقہ تناول کے لیئے صیح معنوں میں قیمتی اچاثہ قرار دیا ہے مزید براں کالج انتظامیہ نے قومی احتساب بیورو کی اس سلسلے میں معاونت اور خدمات پر بھی ادارے کا شکر ادا کیا ۔اسکے بعد ریلی بازار سے ہوتی ہوئی واپس کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی سیکیورٹی کے بھی کڑے انتظامات کیئے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *