چوروں نے بیوہ خاتون کو بےگھر کر دیا

برطانوی علاقے ڈیون میں چور ایک خاتون کا پورا مکان ہی چوری کرکے لے گئے۔ 70 سالہ بیوہ سونیا مک کول نے کہا کہ شاید یہ چوری میری اس مہم کا نتیجہ ہے جس کے تحت میں نے پارک ہوم اونر جسٹس مہم چلائی تھی جس میں مکان رکھنے والے افراد کے حقوق پر انتھک محنت کی تھی جس سے کچھ لوگ ناراض بھی تھے۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ اس کے پاداش میں انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھی.

بیوہ سونیا مک کول نے حال میں ایک موبائل گھر خریدا تھا لیکن انہیں توقع نہ تھی کہ یہ کسی طرح چوری بھی ہوجائے گا اور اس کا بیمہ بھی نہیں کیا گیا تھا اور اس طرح وہ اب پائی پائی کی محتاج ہوچکی ہیں۔ سونیا مک کول کے مکان کی لمبائی 40 فٹ ہے جس کی قیمت 30 ہزار برطانوی پونڈ کے قریب ہے جب کہ چوروں کو اس مکان کو چوری کرنے کے لیے زیادہ محنت بھی نہیں کرنا پڑی اور وہ باآسانی اسے اٹھا کر ایک ٹریلر ٹرک پر لاد کر لے اڑے۔

سونیا نے مزید یہ کہا کہ میں مکمل طور پر صدمے میں ہوں، اور اس وقت وہ ایک دوست کے گھر پر رہائش اختیار کی ہوئی ہے اور اگر کوئی مجھے یہاں سے بھی نکال دے گا تو میں کہاں جاؤں گی۔ سونیا کی درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے. ان کے مطابق یہ مکان 22 نومبر کو 6 بجے غائب ہوا اور چوروں کے پاس پورا مکان اٹھانے کے خاص آلات، مشینیں اور اوزار موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *