وقت کی ضرورت ہے کہ طلبہ کوآئینی اداروں کے بارے میں معلومات ہوں : شارق احمد

کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی میں ہینس لیڈل (جرمنی) نے ایچ ای سی اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے تعاون سے مشترکہ مفادات کونسل کی تمثیل پیش کی گئی۔ جس میں سندھ کی مختلف جامعات سےتعلق رکھنے والے طلبہ نے حصہ لیا۔ طلبہ نےچاروں صوبوں کی نمائدگی کرتے ہوئے مسائل پراہم نکات سامنے لائے اور مشترکہ مفادات کونسل میں مسائل اور اس سے متعلق ہونے والے اقدامات ، پالیسی اور انتظامی معاملات پر بحث کی گئی ۔ جس کے بعد نمائندوں نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی۔

تقریب میں وفاقی سیکریڑی بین الصوبائی رابطہ شارق احمدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔رئیس کلیہ سماجی علوم ڈاکٹر پروفیسر احمد قادری نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور تقریب میں خوش آمدید کہا۔ا س موقع پر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کی کونسل کی تمثیل(سی سی آئی) کا جامعہ کراچی میں انعقاد جامعہ کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہناتھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ طلبہ کوآئینی اداروں کے بارے میں معلومات ہوں۔ سی سی آئی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے طلبہ کو نہ صرف ریاستی اداروں کے اختیارا اور کردار کے حوالے سے آگہی فراہم کی جارہی ہے بلکہ عملی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہےاور اس سے وفاقی نظام کاتصورعوام میں منتقل ہورہا ہے، جومضبوط وفاق کیلئے لازم وملزوم ہے۔وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ تقریب کے کامیاب انعقاد میں ڈاکٹر محمد علی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جبکہ ہینس سیڈل کے نمائندے عمر علی سمیت منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب میں اساتذہ اکرام طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں یادگاری شیلڈ اورطلبہ کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *