سیمنٹ کی فروخت نومبرمیں کتنے فیصد بڑھ گئی

سیمنٹ کی فروخت جولائی سے نومبر تک 13.91فیصد کے اضافے سے 2.261 ملین ٹن تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے برآمدات 18.22 فیصد کم ہو کر 2.079 ملین ٹن رہ گئیں اس دوران سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی پیداواری گنجائش کا استعمال 94.65 فیصد رہا.

نومبر میں مقامی کھپت میں 9.89 فیصد ریکارڈ اضافے کے باوجود مجموعی فروخت میں اضافہ5.16 فیصد تک محدود رہا تاہم ایکسپورٹ میں27.11فیصد کمی ہے. نومبر میں شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی کھپت 10.2 فیصد کے اضافے سے 2.967 ملین ٹن اور جنوبی علاقے کی سیمنٹ فیکٹریوں کی لوکل سپلائی8.4 فیصد بڑھ کر 0.626 ملین ٹن ہوگئی جس کی وجہ سے جنوبی زون کی برآمد 45.4 فیصد کمی سے 0.07 ملین ٹن اور شمالی علاقے کی ایکسپورٹ 8 فیصد گھٹ کر 0.278 ملین ٹن رہ گئی۔

اے پی سی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پالیسی سازوں کی طرف سے سیمنٹ انڈسٹری سے برتی جانے والی غفلت باعث تشویش ہے. مقامی کھپت میں اضافے کی وجہ سے اب تک سیمنٹ انڈسٹری برآمدات میں کمی کے منفی اثرات کو برداشت کرتی آرہی ہے تاہم موجودہ سیاسی عدم استحکام سے مقامی کھپت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان کا مزید ہہ کہنا ہے کہ جنوری 2018 سے مزید گنجائش میں اضافے کیلیے انڈسٹری کام شروع کریگی۔ اس لیے یہ تشویش انڈسٹری کیلیے بڑی پریشانی بنی ہوئی ہے، حالیہ برسوں میں انڈسٹری کی طرف سے اجاگر کیے گئے تمام مسائل اب تک حل نہیں ہوئے، کھپت میں اضافے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حکومت سیمنٹ کی تیاری میں استعمال کیے جانیوالے اجزا کی ڈیوٹی میں مزید اضافہ کردے حالانکہ انڈسٹری کو مدد فراہم کرنی چاہیے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *