اگر آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں‌ تو اُس کے لیے ان چیزوں کا استعمال کیجیے

دنیا بھر میں لوگ عام طور پر بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان نظرآتے ہیں اور موٹاپے سے چھٹکارہ پانے کی کوشش میں رہتے ہیں البتہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو موٹاپے سے نہیں بلکہ وزن میں کمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ایسے کئی لوگ موجود ہیں جن کا وزن قدرتی طور پر کم ہوتا ہے ۔ یہ لوگ موٹے لوگوں کی طرح اپنے وزن کی وجہ سےپریشان رہتے ہیں اور وزن میں اضافے کے لیے مختلف ٹوٹکے آزماتے ہیں۔ لہٰذا یہاں وزن میں اضافے کے لیے چند غذائی اجزاکے متعلق بتایاجارہا ہے جن سے نہ صرف کیلوریز میں اضافہ ہوگا بلکہ ان سے جسم کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔

چاول:

وزن میں اضافے کے لیے سب سے موثر غذا چاول ہے یہ باآسانی ہر جگہ دستیاب ہوتے ہیں اور اسے ہرکوئی گھر پر با آسانی بناسکتا ہے۔ وزن میں اضافے کے خواہشمند افراد براؤن رائس کی جگہ سفید چاول لیں دونوں میں فرق صرف فائبر کا ہوتا ہے۔ جب کہ سفید چاول میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے ۔ ایک کپ پکے ہوئے چاولوں میں تقریباً 180 کیلوریز موجود ہوتی ہیں یہ وزن میں اضافہ کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین غذا ہے۔

خشک میوے:

خشک میووں میں بھی کیلوریز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ دبلے پتلے لوگ وزن میں اضافے کے لیے اسنیکس کے طور پر خشک میوہ جات کھائیں ان میں گڈ فیٹس(چربی)، کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں جو وزن میں اضافے کے ساتھ جسم کو نقصان بھی نہیں پہنچاتے.

پنیر:

پنیر جسے عام طور پر’چیز‘بھی کہاجاتا ہےمیں 70 فیصد گڈ فیٹس ہوتے ہیں۔ چیز کو عموماً پیزا وغیرہ میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بیرون ممالک کے ساتھ اب پاکستان میں بھی استعمال کیا جاتا ہےاور یہ باآسانی پاکستان میں بھی مل جاتی ہے. چیز کے 1 گرام کے ٹکڑے میں 9 گرام کیلوریزموجود ہوتی ہیں۔ البتہ وزن میں اضافے کے خواہشمند افراد کے لیے چیز(پنیر) سے بہتر اور کوئی چیز نہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *