دونوں ٹانگوں سے محروم نوجوان ایسا کام کرتا ہے کہ آپ نے کبھی سوچا نہ ہوگا

دونوں ٹانگوں سے محروم بنگلہ دیشی دارلحکومت ڈھاکہ کا رہائشی نوجوان فٹبالر اپنے آئیدیل کرسٹیانو رونالڈو کی طرح دنیا میں نام کمانا چاہتا ہے. 22 سالہ محمد عبداللہ جب دس سال کا تھا تو اس کی ٹرین حادثے میں دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئی تھیں. محمد عبدللہ نے معذوری کو مجبوری نہیں بنایا اور مایوس نہیں ہوا. وہ فیری سٹیشن پر قلی کا کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس نے فٹبال بھی کھیلنا شروع کردیا اور اب وہ ایک اچھا کھلاڑی بھی ہے۔

محمد عبداللہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں چل نہیں سکتا اور فٹبال نہیں کھیل سکتا، جب میں وہیل چیئر کے ساتھ جڑ کر رہ گیا تو میں ڈر گیا کہ میں آرام کے شکنجے میں اپنی گذار دوں گا.

میں مایوس نہیں ہوا اور میں نے فیصلہ کرلیا کہ میں چلنے کے قابل بنوں گا. پھر میں نے وہیل چیئر کے بغیر چلنے کی کوشش کی تو پہلے گر جاتا پھر آہستہ آہستہ چلنا شروع کردیا،اب میں دوسروں لوگوں کی طرح چل اور فٹبال کھیل سکتا ہوں۔

عبداللہ کا مزید یہ کہنا ہے کہ میں اپنے آئیڈیل کرسٹیانو رونالڈو کی طرح فٹبال کھیل کر دنیا میںنام کمانا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایک دن اس مقصد میں کامیاب ہوجاﺅں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *