گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور نمبر کا نیا اور فوری طریقہ آ گیا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام نئی گاڑیوں بشمول موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے عمل کو نہایت آسان اورسہل بنایاہے. اس نئے طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن عمل کو 30 مراحل سے کم کرکے صرف 9 مراحل میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نئی گاڑیوں کی نمبرپلیٹ اور رجسٹریشن بْک کی فراہمی کے لئے درکار6 مہینے کاعرصہ کم ہوکر 45 دن ہوگیا ہے اور عوام کواپنی نئی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن نمبر درخواست دینے کے دن ہی جاری کئے جائیں گے جبکہ موٹرسائیکل صارفین کو رجسٹریشن نمبراور نئی رجسٹریشن بْک24 گھنٹوں کے دوران فراہم کیے جائیں گے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کے حکام کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک 2لاکھ 90 ہزارافراد کوان کی نئی گاڑیوں کے لئے نمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی جبکہ ساتھ ہی نئے موٹرسائیکل مالکان کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی موٹرسائیکلوں کے لئے محکمہ سے وہ فوری رجسٹریشن کے لئے رابطہ کریں تاکہ مستقبل قریب میں بغیر نمبرپلیٹ کے موٹرسائیکلوں کے خلاف ہونے والی قانونی کاروائی سے بچ سکیں۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے سہل طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہو ئے گاڑی و موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر درخواست دینے کے دن ہی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موٹر سائیکل صارفین کو رجسٹریشن نمبر بمع رجسٹریشن بک 24 گھنٹوں کے اندر جاری ہو گی رجسٹریشن عمل کے لئے درکار 30 مراحل کو کم کرکے صرف 9 مراحل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن کے لئے درکار 6 ماہ عرصہ کوکم کرکے 45 دن تک کر نے کی ہدایت دی رواں ماہ کے آواخر تک 2 لاکھ 90 ہزار نمبر پلیٹس گاڑیوں کے مالکان کو جاری کر دئیے جائینگے۔

موٹر سائیکل مالکان کو محکمہ ایکسائز سے فوری رجسٹریشن کرانے کی وارننگ بھی دی بغیر نمبر پلیٹس کے موٹر سائیکل چلانے کے خلاف جنوری میں کریک ڈان شروع کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *