شاہد آفریدی کی نئی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ زرین خان کرکٹ کے میدانوں پر راج کرنے والے شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور شاہد آفریدی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہاربھی کرچکی ہیں۔ اکتوبر میں دبئی میں ٹی 10 کرکٹ میلے کی فرنچائز ٹیموں کی لانچنگ تقریب کے دوران شاہد آفریدی کے لیے سب کے سامنے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئےاُن کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی شاہد آفریدی کی بہت بڑی فین ہیں اور پختون فرنچائز کو سپورٹ کرنے کی بھی یہی وجہ ہے.

حال ہی میں ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں شاہد آفریدی اور زرین خان اکٹھے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ زرین خان سرخ رنگ کی اسپورٹس کار ڈرائیو کررہی ہیں اور اسی دوران بائیک پر سوار ایک شخص تیزی سے ان سے آگے نکل جاتا ہے۔ دونوں کا ٹکراؤ ایک فلنگ اسٹیشن پر ہوتا ہے جہاں زرین خان کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ شاہد آفریدی ہی ہیں۔ ویڈیو میں زرین کہتی ہیں کہ ’انہیں پختون ہونے پر فخر ہے‘۔ ٹی 10 لیگ انتظامیہ نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کو بہت سراہا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *