سانحہ حویلیاں کو ایک سال بیت گیا،20خاندان انشورنس کی رقم کے تا حال منتظر

سانحہ حویلیاں کو ایک سال بیت گیا مگر 20خاندانوں کو انشورنس کی رقم اب تک نہیں ملی. گزشتہ سال 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا جہاز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں جنید جمشید،ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال اوران کی فیملی شامل تھی۔ ساانحہ حویلیاں کو ایک برس بیت گیا اور اس سانحے نے 47 خاندانوں کو رلا دیا جب کہ اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یادیں ورثاء کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔دوسری جانب حکومتی اداروں

نے بے حسی کی انتہا کرتے ہوئے طیارے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور مزید ستم یہ کہ اپنے پیاروں کی جدائی کےغم میں نڈھال ورثاء دفاتر کے چکر لگاتے لگاتے تھک گئے لیکن اپنوں کو کھونے والے 20خاندانوں کو انشورنس کی رقم نہیں ملی۔متاثرین نے بتایا کہ پی آئی اے اور حکومتی اداروں نے داد رسی تو کیا پہلی برسی پر تعزیت بھی نہیں کی، حکومت نے ابھی تک جاں بحق افراد کی ڈی این اے رپورٹس نہیں دیں جب کہ متاثرین نے آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *